مردان، ایس ایچ او نے غریب نوجوان کو بے گناہ گرفتار کرکے منشیات کے نا جا ئز مقدمہ میں جیل بھیج دیا

بدھ 3 فروری 2016 18:31

مردان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) تھانہ چورہ کے ایس ایچ او نے قانون کو ہاتھ میں لیکر غریب نوجوان کو بے گناہ گرفتار کرکے منشیات کے نا جا ئز مقدمہ میں جیل بھیج دیا ایس ایچ او کی جانب سے امریکن بندوق ایم 16خریدنے کی فرمائشیں جیل سے رہائی کے بعد جامہ تلاشی میں لئے گئے ساٹھ ہزار روپے نقدی دینے سے بھی انکاری جان سے مارنے کی دھمکیاں نوجوان کا وزیراعلیٰ اور آئی جی پی سے فوری قانونی کارروائی کا مطا لبہ تفصیلات کے مطا بق تھانہ چورہ کے علاقہ بابینی کے رہائشی جابر ولد خطاب شاہ نے مقامی صحا فیوں کو بتایا کہ اٹھارہ جنوری کو میں اپنے گھر سے نکل کر چنگ چی رکشہ میں سوار ہوکر مردان آرہا تھا کہ راستے میں تھانہ چورہ کے ایس ایچ او یاسر شاہ نے مجھے روک کر اپنی موٹر کار میں بیٹھا کر تھانہ لے گئے جہاں پر جامہ تلاشی لیکر میرے جیب میں پڑے سا ٹھ ہزار روپے ،پاسپورٹ ،میرا اور میرے والد کا اوریجنل شنا ختی کارڈ اور موبائل سیٹ بمعہ دو سمز لئے ایس ایچ او نے بغیر کسی گناہ مجھ پر بے پناہ تشدد کیا اور ساتھ بتایا کہ مجھے امریکن بندوق ایم 16کی ضرورت ہے خریدو میری انکار پر دوبارہ ایس ایچ او نے کہا کہ کلاشنکوف خریدو نوجوان نے مذید کہا کہ میری انکار پر ایس ایچ او یاسر شاہ سیخ پا ہوگیا اور دوبارہ مجھ پر تشدد شروع کیا انہوں نے کہا کہ بعد میں مجھے بے گناہ جرم منشیات جو ڈیڑھ کلو چرس کے مقدمے میں پھنسا کر جیل بھیج دیا دس روز جیل کاٹنے کے بعد میں اپنے علاقے کے ممبران کے ہمراہ ایس ایچ او کے پاس چورہ تھانہ گیا تو وہاں پر ایس ایچ او میرے جامہ تلاشی میں لئے گئے نقدی اور دوسری سامان دینے سے انکاری ہوا اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں کہ دوبارہ منشیات اور دہشتگردی کے مقدمے میں پھنساتا ہوں ایس ایچ او تھانہ چورہ یاسر شاہ کے ظلم کا شکار ہونے والا نوجوان نے وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک ۔

(جاری ہے)

آئی جی پی نا صر خان درانی اور ڈی آئی جی مردان ریجن سعید وزیر سے فوری قانونی کارروائی کا مطا لبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :