غزہ‘ سرنگ بیٹھنے سے حماس کے د و کارکن ہلاک

بدھ 3 فروری 2016 18:22

غزہ پٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) غزہ میں سرنگ بیٹھنے سے دو حماس عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے مسلم ونگ نے ایزیدائن القاسیم بریگیڈ نے بتایا کہ نیو سیدات پناہ گزین کیمپ کے علاقے میں اسرائیل کے حملوں کیلئے استعمال کیجانے والی سرنگ اچانک بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں ایک کمانڈر سمیت دو حماس کارکن ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل 26 جنوری کو بھی ایک سرنگ حادثے میں سات حماس کارکن ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :