پاکپتن ، چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران متعددافراد لٹ گئے

بدھ 3 فروری 2016 18:02

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران متعددافراد لٹ گئے۔پہلی وادات میں محمد اشرف بلوچ اپنے ڈالہ kpk-8365 جماک چوک پر جا رہا تھا کہ بائی پاس روڑ پرتین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 699400 روپے نقدی لوٹ کر لے گئے دوسری واردات میں فوارہ چوک کے دوکاندار مختار کے غلہ کے تالے توڑ کر چھ چور280000 ما لیتی نقدی چوری کر کے لے گئے ۔

(جاری ہے)

تیسری واردات میں گاؤں68/D کے رہا ئشی حمید اخترکے گھر سے پانچ چور2 لاکھ مالیتی طلائی زیورات نقدی وغیرہ چوری کر کے لے گئے چوتھی واردات میں گاؤں52/eb کے اشتیاق احمد کے احاطہ مویشیاں سے تین نامعلوم افراد650000 ما لیتی مویشی چوری کر کے لے گئے۔پانچویں واردات میں گاؤں مادھو فضل کے کے رہا ئشی غلام قادر کے احاطہ مویشیاں سے صادق وغیرہ چار افراد290000 ما لیتی مویشی چوری کر کے لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :