ساہیوال کول پاورپلانٹ کے منصوبے پردن رات کام کیا جارہا ہے یہ منصوبہ مقررہ مدت 2017ء سے کہیں پہلے مکمل ہوگا ‘رانا بابرحسین
چین سمیت دنیا بھر میں اتنی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے منصوبے 5سال سے کم مدت میں مکمل نہیں ہوتے ساہیوال کول پاورپلانٹ اڑھائی سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگا‘صوبائی پارلیمانی سیکرٹری
بدھ 3 فروری 2016 17:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاورپلانٹ کے منصوبے پردن رات کام کیا جارہا ہے اوریہ منصوبہ مقررہ مدت 25دسمبر2017ء سے کہیں پہلے مکمل ہوگا اور نیشنل گرڈ کو 1320میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا،چین سمیت دنیا بھر میں اتنی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے منصوبے 5سال سے کم مدت میں مکمل نہیں ہوتے لیکن ساہیوال کول پاورپلانٹ اڑھائی سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اورتمام متعلقہ ادارے منصوبے پر دیوانہ وار کام کررہے ہیں اورجس ریکارڈ مدت میں یہ منصوبہ مکمل کیا جارہا ہے ،شایددنیا کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ ممکن نہ ہو۔(جاری ہے)
25دسمبر2017ء سے پہلے ساہیوال کول پاور پلانٹ سے بجلی کا حصول شروع ہوجائے گا ۔توانائی کے شعبے میں اس سے بڑھ کر کامیابی کا اور کوئی جھنڈا نہیں گاڑھا جاسکتا۔
پنجاب میں گیس کی بنیاد پر 3600میگاواٹ کے بجلی کے منصوبوں پر بھی کام کا آغاز ہوچکا ہے ۔عصر حاضر کی تاریخ میں سب سے کم نرخوں پر یہ منصوبے حاصل کیے گئے ہیں اوران منصوبوں کی تکمیل بھارت ،چین اور دنیا کی دیگر ممالک ۳۰میں اس استعدادکارکے منصوبے چار سے پانچ سال میں مکمل ہوئے ہیں جبکہ ساہیوال کول پاور پلانٹ پانچ سال کے بجائے اڑھائی سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگا۔مئی2014ء میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔جولائی2015ء میں منصوبے پر کام کے آغاز کیلئے زمین کی کھدائی شروع ہوئی اورچھ ماہ میں یہ منصوبہ آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.