اورنگی ٹاؤن میں ڈسکو موڑ کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق

بدھ 3 فروری 2016 17:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء)اورنگی ٹاؤن میں ڈسکو موڑ کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جب کہ مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹان میں پاکستان بازار تھانے کی حدود میں ڈسکو موڑ کے قریب تیز رفتار بس نے 2 خواتین کو کچل دیا۔

(جاری ہے)

دونوں خواتین کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکیں، واقعے کے وقت جائے وقوع پر موجود لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے بس کو آگ لگادی جب کہ ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کی شناخت 50سالہ ریحانہ زوجہ شمیم اور اس کی بیٹی 15سالہ ریحہ دختر شمیم کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جائے وقوع سے شواہد الٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔