ہم نے پوری کوشش کی ہے کرپشن کا ناسور ختم ہوجائے،وزیراعلیٰ سندھ

پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ،سید قائم علی شاہ کا وکلاء سے خطاب

بدھ 3 فروری 2016 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ کرپشن کا ناسور ختم ہوجائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ویلاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج لوگ پنجاب میں بھی کرپشن کی باتیں کررہے ہیں ۔ہم نے کرپشن ختم کرنے کی پوری کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ہم عدالتی فیصلوں کا بڑا احترام کرتے ہیں اس کی تازہ مثال پچھلے دور میں سابق وزیر اعظم کی موجود ہے ۔