بونیر، پولیس کی کاروائی ،جواں سال لڑکے کے قتل میں ملوث 302کامجرم آلہ قتل سمیت گرفتار

بدھ 3 فروری 2016 17:02

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) جوڑ پولیس کی کاروائی بازارگے کے جواں سال لڑکے کے قتل میں ملوث 302کے مجرم آلہ قتل سمیت گرفتار۔تفصیلات کیمطابق 28جنوری کو رات کے تاریکی میں بازارگے کے رہائیشی جواں سال لڑکے فرمان کو ایک زیر تعمیر مکان میں قتل کر کے پھینک دیا تھا۔مقتول کے ورثاء نے ایس ایچ او تھانہ جوڑ حسین زادہ کو نامعلوم ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کیا تھا۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل فرمان اللہ خان اور ایس ایچ او تھانہ جوڑ حسین زادہ خان نے بتایاکہ واقعہ کے بعد ڈی پی او بونیر سید خالد ہمدانی اور ایس پی انسوٹی گیشن بونیر کے ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل فرمان اللہ خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ جوڑ حسین زادہ ،انوسٹی گیشن انچارج ریاض خان اور اسنپکٹر سید احمد خا ن نے مشترکہ کوشش شروع کی۔

(جاری ہے)

اور مقتول کے موبائل فون سے ڈاٹا حاصل کر کے اصل ملزم تک رسائی حاصل کی۔اور کافی کوشش اور محنت کے بعد اصل ملزم عبدالمنان ولد رحمت اللہ ساکن بازارگے کو گرفتار کر کے ملزم سے آلہ قتل اور ان کے اگھر سے ایک عدد کلاشنکوف اور 17عدد کارتوس برآمد کر کے ایک اہم مقدمہ قتل کو کامیاب بنایا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ملزم نے پوچھ گچھ میں اپنے ساتھ دیگر شریک واردات کے متعلق انکشافات کئے ہیں۔جن کو بہت جلد گرفتار کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :