پارٹی کارکن گروپ بندیوں اور انتشار پھیلانے والے لوگوں کا ساتھ دینے کی بجائے پارٹی پیغام گھر گھر اور ہر شہری تک پہنچا کر اپنی توجہ ممبر شپ پر مرکوز کریں،صوبائی وزیر افتخار علی مشوانی کی ہدایت

بدھ 3 فروری 2016 16:56

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) صوبائی وزیر افتخار علی مشوانی نے پارٹی کارکنوں کو ممبر شپ مہم پر بھرپور توجہ دینے کی ہدات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کارکن پارٹی میں گروپ بندیوں اور پارٹی میں انتشار پھیلانے والے لوگوں کا ساتھ دینے کی بجائے پارٹی پیغام کو گھر گھر اور ہر شہری تک پہنچا کر ذیادہ سے ذیادہ ممبر شپ کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔

پارٹی میں گروپ بندیاں پیدا کرنے والے پارٹی کے خیر خواہ نہیں ہے۔ وہ لوگ پارٹی کی بجائے اپنے مفادات کیلئے پارٹی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔جیسے ہر صورت ناکام بنانا ہر اُس کارکن کی ذمہ داری ہے۔جو پارٹی کے نظریاتی ورکز ہے۔ جو قائد عمران خان کے ویژن کیمطابق پارٹی کیلئے محنت کررہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت کچھ لوگ پارٹی مخالف لوگوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جو پارٹی میں انتشار اور کارکنوں میں بے چینی پھیلا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی میں گروپ بندیاں اور نئے گروپ بنانا پارٹی رولز کیخلاف ورزی ہے۔ جو بھی لوگ گروپوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ان کیخلاف کارروائی کرینگے۔ وہ گزشتہ روز انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں پی کے 23 سے عمر فاروق کا کا خیل، پی کے 24 سے شوکت مہمند، پی کے 25 سے اسفندیار خان، عمران شاہ ایڈوکیٹ،ستار خان، پی کے 26 سے سعید خان، داد خان خیلجی، ندیم حسین، پی کے 27 سے اینجنئیر عادل نواز خان، سجاد انور ، صادق حسین، پی کے 28 سے خطاب باچا، ولایت خان، زرشاد خان، پی کے 29 سے شاہ حسین ، پی کے 30 سے شاہد باچا، آیاز صافی ، نواز خان، محمد طلاء ، محمد آصف، فیصل سلیم، انصاف یوتھ ونگ کے سابقہ صدر بلال خان، عادل خان ۔

چئیرمین انٹرا پارٹی الیکشن ممبر شپ مہم افتخار علی مشوانی نے اجلاس کے شرکاء کو انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے مکمل طور پر میدان میں آنے اور جگہ جگہ ممبر شپ کیلئے کیمپ لگانے کے بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :