صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے پولیس افسروں اورجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے،صوبائی وزیر داخلہ وقبائلی امورمحمود خان کا استقبالیہ تقریب کے موقع پر پولیس افسروں اور جوانوں سے خطاب

بدھ 3 فروری 2016 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) خیبرپختونخواکے وزیر داخلہ وقبائلی امورمحمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کے قیام کے لئے ہمارے پولیس افسروں اور جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے اورپولیس فورس کے جوانوں کی اس جرات اوردلیری پرہمیں فخر ہے اورامید ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اپنی اس شاندار روایات کو برقرار رکھیں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ان کے اعزاز میں دیئے گئے ایک استقبالیہ تقریب کے موقع پر پولیس افسروں اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ناصر درانی نے صوبائی وزیر کو پولیس کی کامیابوں اوردیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ پولیس میں بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پرکی گئی ہیں جس کے نتیجے میں حقدار اور اہل لوگ بھرتی ہوئے ہیں اور وہ بہتر انداز میں اپنی خدمات سرانجام دے سکیں گے۔

(جاری ہے)

بریفنگ پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس فورس کو مزید فعال بنانے ،جدیداسلحہ سے لیس کرنے اوراسے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھر پوراقدامات اٹھارہی ہے تاکہ وہ احسن اندازمیں اپنا فرائض انجام دے سکے ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخو پولیس کو ایک مثالی فورس بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور اس کے لئے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کو یقین دلایاکہ پولیس فورس کو جو مسائل ومشکلات درپیش ہیں ان کے حل کرنے کے لئے بھرپورکوششیں کی جائیں گی اور ضرورت پڑنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک سے رابطہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :