حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز اختیارات میں ببروقت توسیع اچھا اقدام ہے ،نجیب اللہ نیازی

بدھ 3 فروری 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کراچی ڈویژن کے نائب صدر و چیئرمین اینٹی کرپشن و اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن پاکستان(سندھ) نجیب اللہ خان نیازی نے کہا ہے رینجرز کو حکومت کی جانب سے غیر مشروط اختیارات کی توسیع کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے بروقت رینجرز اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کرکے اچھا کیا ۔

ہمیں ماضی میں ہونے والے تلخ تجربات سے سبق سیکھنا چاہیے ، رینجرز ملکی ادارہ ہے جو بلا امتیاز رنگ و نسل کراچی میں امن کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کر رہا ہے۔ گذشتہ توسیع میں تاخیر سے سیاسی بے چینی اور عوام میں غلط فہیماں پیدا ہوئیں جو کراچی آپریشن پر منفی اثرات کا سبب بن رہا تھا ، رینجرز قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرتی ہے اور ان کی قربانیوں کی بد ولت کراچی میں امن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کے خلاف بھی کاروائی کرنے کے اعلان پر عوام پر امید ہیں کہ انھیں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوروں سے نجات کے بعد اسٹریٹ کرائم سے بھی نجات ملے گی۔دریں اثنا نجیب اللہ خان نیازی نے غیر قانونی یائی ڈرینڈرینس کی بار بار تعمیر اور انہدامی کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمے دارے غیر قانونی ہائی ڈرینڈنٹ کی پہلی اینٹ رکھنے پر ہی فوراََ کاروائی کریں تو جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی ، اس سلسلے میں رینجرز کی بھرپور مدد حاصل کی جائے اور پانی چوروں سے نجات کیلئے مستقل بنیادوں پر منصوبہ بندی کی جائے تاکہ کراچی کی عوام کو واٹر ٹینکروں کے بجائے نلوں سے پانی میسر آسکے۔

پاکستان مسلم لیگ ن پانی کی منصفانہ و مساویانہ فراہمی کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی اور غیر قانونی کنکشن لینے والوں کو قانونی دائرے میں لانے کیلئے قانون سازی کی حمایت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :