ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال نے ٹرانسپورٹروں اور دیگر مسافر گاڑیوں پر سفر کرنے والوں سے کہا ہے کہ 05فروری یوم یکجہتی کشمیرکے موقع منگلا پل پر منعقد تقریب کے دوران منگلا پل صبح ساڑھے نو بجے تا ساڑھے دس بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رکھا جائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 3 فروری 2016 16:46

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 03 فروری۔2015ء) ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال نے ٹرانسپورٹروں اور دیگر مسافر گاڑیوں پر سفر کرنے والوں سے کہا ہے کہ 05فروری یوم یکجہتی کشمیرکے موقع منگلا پل پر منعقد تقریب کے دوران منگلا پل صبح ساڑھے نو بجے تا ساڑھے دس بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

لہذا مسافراور ٹرانسپورٹر زحضرات پریشانی سے بچنے کے لئے ان اوقات کے لئے متبادل بندوبست کرلیں ۔