ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال نے ضلع بھر کی تمام سیاسی ،سماجی ،مذہبی جماعتوں،انجمن تاجراں ،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ،ٹرانسپورٹرورں ،وکلاء ،صحافیوں ،سرکاری جریدہ و غیر جریدہ ملازمین تنظیموں ،سول سوسائٹی کے اراکین ، سکولوں کے طلباء و استاتذہ کرام کے علاوہ زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 05فروری یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر پورے جوش و جذبہ اور ملی بیداری ثبوت دیتے ہوئے مرکزی تقریب جو منگلا پل پر منعقد ہوگی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 3 فروری 2016 16:42

میرپور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 03 فروری۔2015ء ) ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال نے ضلع بھر کی تمام سیاسی ،سماجی ،مذہبی جماعتوں،انجمن تاجراں ،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ،ٹرانسپورٹرورں ،وکلاء ،صحافیوں ،سرکاری جریدہ و غیر جریدہ ملازمین تنظیموں ،سول سوسائٹی کے اراکین ، سکولوں کے طلباء و استاتذہ کرام کے علاوہ زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 05فروری یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر پورے جوش و جذبہ اور ملی بیداری ثبوت دیتے ہوئے مرکزی تقریب جو منگلا پل پر منعقد ہوگی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

ٹھیک 9 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجائے جائیں گے ۔ ایک منٹ کی خاموشی کے بعد پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام منگلا پل پر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی زنجیر بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں مرکزی تقریب میں شرکت کرنے والے شرکاء صبح نو بجے احاطہ کچہری میں جمع ہوں گئے جہا ں سے جلوس کی شکل میں قافلہ منگلا پل پر روانہ ہوگا۔یکجہتی کشمیرکے تمام پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتظامی افسران کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری حق نواز،اسسٹنٹ کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب،افسر مال سہیل بشیر، ایڈمنسٹریٹربلدیہ خواجہ ساجد پہلوان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس سیدلیاقت حسین شاہ ،تحصیلدار محمد رفیق مغل ، تحصیلدار ڈڈیال موسی خان ، ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری مظہراقبال،نائب تحصیلدار چوہدری محمد الطاف کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔


اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کی تفصیلات بتائیں ۔ڈپٹی کمشنرنے تمام سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں ، انجمن تاجراں، وکلاء، صحافیوں اور سول سوسائٹی سے کہاکہ وہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملی بیداری کا ثبوت دیکر بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :