انڈر 19ورلڈ کپ : بھارتی ٹیم کوچ راہول ڈریوڈ کی پاکستانی کھلاڑیوں کو مفید مشورے

بدھ 3 فروری 2016 16:29

ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ میں شریک بھارتی ٹیم کے کوچ اور سابق ٹیسٹ اسٹار راہول ڈریوڈ نے دوران ٹریننگ پاکستانی نوجوان پلیئرز کو بھی مفید مشورے دیئے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم منیجر ذاکر خان نے بتایاکہ دورہ پاکستان کے وقت سے ڈریوڈ اور میرے درمیان شناسائی ہے، انھوں نے یہاں ہماری ٹیم کے کوچ سے بھی تبادلہ خیال کیا اورپلیئرز کی تیاری کیلیے بنیادی امور پر بھی رائے دی، وہ ہمارے پلیئرز سے بھی گھل مل گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :