میٹ ہینری کی عمدہ باؤلنگ ،نیوزی لینڈ پہلے ون ڈے میں کا میا ب
بدھ 3 فروری 2016 16:26
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 159 رنز کی بدترین شکست سے دوچار کر کے ین میچوں کی سیریز میں0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز 307 رنز بنائے اور آسٹریلوی ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 148 سکور پر ہی آؤٹ ہو گئی۔ ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کیوی بلے بازوں نے خوب ہاتھ کھولے اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ مارٹن گپٹل نے 90رنز اور ہینری نکولس نے 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔(جاری ہے)
دیگر بلے بازوں میں میکالم نے 44، کین ولیمسن نے 0، گرانٹ ایلیٹ نے 21، کورے اینڈرسن نے 10، لوک رانچی نے 16، مچل سینٹنر نے 35، ایڈم ملنے نے 14 اور میٹ ہینری نے 5 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ، جیمز فالکنر اور مچل مارش نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جان ہیسٹنگز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 25 ویں اوور میں ہی پوری ٹیم کی بساط لپٹ گئی۔ آسٹریلیا کے 6 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شان مارش نے 5، ڈیوڈ وارنر نے 12، سٹیو سمتھ نے 18، جارج بیلی نے 2، جیمز فالکنر نے 36، جان ہیسٹنگز نے 8 اور کین رچرڈسن نے 19 رنز بنائے جبکہ گلین میکس ویل، مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ کوئی سکور بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولڈ اور میٹ ہینری نے 3,3 اور مچل سینٹنر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایڈم ملنے اور کورے اینڈرسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.