قومی انڈر21 اسنوکر:حارث طاہراورمحمد ثاقب فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 3 فروری 2016 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) حارث طاہر اورمحمد ثاقب نے قومی انڈر ٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں جاری چیمپئن شپ میں بیسٹ آف نائن فریمز پر مشمتل ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں حارث طاہر نے عبدالجاوید کوزیر کیا۔حارث نے میچ میں تین کے مطابق پانچ فریم سے میدان مارا۔دوسرے سیمی فائنل میں محمد ثاقب اور عبدالرحیم کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ تاہم ثاقب نے میچ میں پانچ چارکے اسکور سے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں جگہ بنائی،چیمپیئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔