افغانستان ،ننگرہار میں امریکی ڈرون حملہ ،داعش کے تین دہشت گرد ہلاک،متعدد زخمی

بدھ 3 فروری 2016 16:13

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے جاری ، دوسرے روز داعش کے تین دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ حملے میں داعش کا ایک اور ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا دو روز میں طالبان اور داعش کے مرنے والے جنگجوؤں کی تعداد 32 ہو گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز امریکی ڈرون طیارے نے داعش کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے میڈیا کے مطابق مرنے والوں کا تعلق داعش سے بتایا جاتا ہے واقعہ کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورمزید علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو بھی داعش اور طالبان کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے کئے گئے تھے جن میں ایک داعش کے زیر انتظام چلنے والے ایف ایم ریڈیو سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اس حملے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے جن میں داعش کے جنگجو اور طالبان مارے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :