پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ ہڑتال کامیاب بنانے کیلئے کی گئی، گولی کسی رینجرز یا پولیس نے نہیں،ہجوم میں سے کسی نے چلائی ہے، کراچی واقعے میں ملوث کسی گلو یا الو بٹ کو نہیں چھوڑیں گے

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 فروری 2016 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ ہڑتال کامیاب بنانے کیلئے کی گئی، گولی کسی رینجرز یا پولیس نے نہیں،ہجوم میں سے کسی نے چلائی ہے، کراچی واقعے میں ملوث کسی گلو یا الو بٹ کو نہیں چھوڑیں گے۔ وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ مظاہرین میں شامل کسی نے گولی چلائی ، کوئی گلو بٹ ہو یا الو بٹ ، وڈیو کے ذریعے شناخت ہو جائے گی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وڈیو سے صاف ظاہر ہے گولی رینجرز یا پولیس اہلکار سے نہیں چلی،ملازمین پر فائرنگ ہڑتال کامیاب بنانے کے لئے اندر سے کی گئی۔انہوں نے کہا کہ فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ کسی سویلین نے گولی چلائی، پی آئی اے کی نجکاری اسے فروخت کرنے کے مترادف نہیں