Live Updates

تحریک انصاف پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہے، ملک میں مزدور طبقہ احتجاج پر موجود ہے ، کرا چی واقعے کی فی الفور جوڈیشل انکوائری کی جانی چاہیے

تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء شاہ محمود قریشی کی پی آئی اے ملازمین کے احتجاج میں شرکت کیموقع پر میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 فروری 2016 15:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہے، ملک میں مزدور طبقہ احتجاج پر موجود ہے ، کرا چی واقعے کی فی الفور جوڈیشل انکوائری کی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو تحریک انصاف کے رہنماء نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر پی آئی اے ملازمین کے احتجاج میں شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف گذشتہ روز کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین کے احتجاج کے دوران ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تو پہلے روز سے ہی پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف تھی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں مزدور طبقہ احتجاج پر موجود ہے ،اپنے منظور نظر لوگوں کو پی آئی اے نہ دیں،یہ منافع بخش ادارہ ہے اس کو بہتر کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات