ڈی جی صحت پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے منظور

بدھ 3 فروری 2016 14:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی صحت پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار منظور حسین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈی جی صحت پنجاب مختار حسین کو سنیارٹی سے ہٹ کر تعینات کیا گیا ہے ، قانون کے تحت 19ویں گریڈ کے افسر کو 20ویں گریڈ پر کیسے تعینات کیا جاسکتا ہے لہٰذا مختار حسین کی بطور ڈی جی صحت تعیناتی کالعدم قرار دی جائے ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری صحت سے 22فروری کو جواب طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :