پیٹرولیم کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کم کرنے کیلئے درخواست سماعت کے لئے منظور

ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 8فروری کو جواب طلب کرلیا

بدھ 3 فروری 2016 14:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کم کرنے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 8فروری کو جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار جسٹس پارٹی کی جانب سے ملک منصف اعوان ایڈووکیٹ نے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی ہے لیکن یہ کمی عالمی منڈی میں پیٹرولیم کے مطابق نہیں کی گئی ۔

درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں صرف پانچ روپے کی کمی کی ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم از کم تیس روپے مقرر کی جائے تاکہ عالمی منڈی میں تیل قیمت کم ہونے کا فائدہ عام شہری کو بھی ملے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولم کی قیمت کم از کم تیس روپے مقرر کی جائے ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔کیس کی مزید سماعت 8فروری کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :