فلسطینیوں نے دیوار فاصل میں شگاف ڈال کر راستے بنا لئے

بدھ 3 فروری 2016 14:38

قلقیلیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں صہیونی نسلی دیوار فاصل کیخلاف سرگرم عوامی مزاحمتی کمیٹی کے کارکنوں نے مختلف مقامات پرصہیونی دیوارفاصل میں نقب لگاتے ہوئے اس میں جگہ جگہ شگاف ڈال کر دوسری طرف جانے کیلئے راستے بنا لئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مزاحمتی کارکنوں نے کی جانب سے صہیونی نسلی دیوار کو ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ نقب لگا کر دوسری طرف جانے کا راستہ بنالیا۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقامی نوجوانوں نے دیوار کو نقب لگانے کیلئے دستی اوزار استعمال کئے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں دیوار فاصل میں ڈالے گئے چار مربع میٹر کے کئی شگاف صہیونی فوجی چیک پوسٹوں سے کچھ فاصلوں پر ہیں۔ صہیونی فوجی فلسطینیوں کو دیوار توڑنے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔