سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نجی ایئرلائنز کو خصوصی پروازیں شروع کرنے کی ہدایت، مسافروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ترجمان

بدھ 3 فروری 2016 14:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئرلائنز کو خصوصی پروازیں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، تکلیف کا ازالہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ملازمین کی جانب سے ہڑتال کا منہ توڑ جواب اور مسافروں کی تکالیف کے ازالے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نجی ایئرلائن کو خصوصی پروازیں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے خصوصی پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔ لاہور سے کراچی کیلیے شام ساڑھے 6 بجے اور رات 8 بجے ،کراچی سے لاہور کیلیے رات پونے 9 بجے اور سوا 10 بجے پروازیں روانہ ہوں گی۔ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد سے کراچی کیلیے صبح 9 بجے اور رات 10 بجے ،کراچی سے اسلام آباد کیلیے ساڑھے 11 بجے اور ساڑھے 12 بجے پروازیں روانہ ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :