وفاقی وزیر مذہبی امور کل سندھ سیکرٹریٹ میں مختلف مسالک کے جید علماء کرام پر مشتمل مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے

بدھ 3 فروری 2016 14:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف 3 روزہ دورے پربدھ کوکراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی میں مختلف مذہبی ،سیاسی اور سماجی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

کل( جمعرات) سندھ سیکرٹریٹ میں مختلف مسالک کے جید علماء کرام پر مشتمل ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں نظام صلوٰة ،مدارس کے معاملات اور دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔علاوہ ازیں 5فروری کو یکجہتی کشمیر اور حج پالیسی سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ علاوہ ازیں مختلف بڑے دینی مدارس کا دورہ اور علماء کرام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :