عذیر بلوچ کے انکشافات، متعدد ارکان اسمبلی بیرون ملک فرار کیلئے پر تولنے لگے

بدھ 3 فروری 2016 14:36

عذیر بلوچ کے انکشافات، متعدد ارکان اسمبلی بیرون ملک فرار کیلئے پر تولنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے انکشافات کے خوف سے متعددارکان اسمبلی بیرون ملک فرار ہونے کے لیے پر تول رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ قانو نافذ کرنے والے ادارے نے عذیر بلوچ کی گرفتاری کے روز ہی لیاری میں چھاپہ مار کرایک رکن اسمبلی کا پاسپورٹ اپنے قبضے میں لے لیا تھا جبکہ ایک گھنٹے تک ان سے تفتیش بھی کی تھی جبکہ لیاری کے ایک اور رکن اسمبلی کو بھی اپنی گرفتاری کا خوف ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لیاری سے عذیر بلوچ کے حمایت یافتہ رکن اسمبلی سمیت متعدد رکن اسمبلی اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بیرون ملک فرار ہونے کے لیے پر تول رہے ہیں تاہم شبہ ہے اگر انھوں نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تو انھیں ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :