یمن،حوثی باغیوں کو اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے لالے پڑ گئے،ایران سے مالی مدد مانگنا پڑی
جنگ کے نتیجے میں باغیوں کو سنگین مالی بحران کا سامنا،ایک سال کے دوران قومی خزانہ خالی ، حوثیوں کی اپنے 12 لاکھ سول اور فوجی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ایران سے مالی مدد کی درخواست
بدھ 3 فروری 2016 14:33
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) یمن میں حکومت کے خلاف برسرپیکار ایران نواز حوثی باغیوں کو اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے لالے پڑ گئے جس کے بعد انہیں اپنے پشتیبان ایران سے مالی مدد مانگنا پڑی ۔عرب میڈیا کے مطابق حال ہی میں حوثیوں نے اپنے 12 لاکھ سول اور فوجی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ایران سے مالی مدد کی درخواست کی ہے۔
یمن میں 2015ء کے اوائل سے جاری بغاوت کی تحریک کے بعد صنعاء کو باہر سے ملنے والی امداد بند ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں باغیوں کو اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائی کے لیے قومی خزانے میں محفوظ ذخائر، بانڈز اور کمرشل بنکوں سے قرض لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ ایک سال کے دوران قومی خزانہ بھی خالی ہو چکا ہے اور حوثی باغیوں کو تنخواہوں کی ادائی کے لیے 400 ملین امریکی ڈالر کے مساوی رقم کا حصول ناممکن ہو گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.