پاکستان سپر لیگ : پانچوں ٹیموں کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے کیمپ جوائن کر لئے

بدھ 3 فروری 2016 14:33

پاکستان سپر لیگ : پانچوں ٹیموں کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے کیمپ جوائن ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 3 فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں عروج پر ، پانچوں ٹیموں کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے کیمپ جوائن کرلیے ، بلے بازوں اور باؤلروں کو منتخب کرنے کے لیے کوچز نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں بھاری بھر کم تربیتی سیشن کروائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز ، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، انگلینڈ ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے چنے گئے کھلاڑی کیمپ جوائن کر چکے ہیں جنہیں کوچز نے بھرپور پریکٹس کروائی ۔

پا کستان سپر لیگ کیلئے تربیت کے دوران کوچز نے کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ بھی تیار کی تاکہ مختصر فارمیٹ کی تیز ترین کرکٹ کے لیے ٹھیک ٹھیک انتخاب کیا جا سکے ۔ پاکستان سپر لیگ کے میلے کا آغاز 4 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کے میچ سے ہوگا جس میں شائقین کرکٹ اپنے فیورٹ کیون پیٹرسن کو بھی ایکشن میں دیکھیں گے ۔