افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں داعش کے مزید4 جنگجو ہلاک ،متعدد زخمی

بدھ 3 فروری 2016 14:28

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے مزید 4جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ پکتیکا میں چند روز قبل ڈرون حملے میں مارے گئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 18 جنگجو ؤں کی لاشوں کو پاکستان میں افغان سرحد کے قریب دفنا دیا گیا۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں غیر ملکی فورسز کی طرف سے کیے گئے ڈرون حملے میں داعش کے مزید 4 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

ایک پولیس کمانڈر نے بتایا ہے کہ داعش جنگجوؤں کوضلع آچن میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ حملوں کی تیاری کررہے تھے ۔یادر ہے کہ گزشتہ روز ڈرون حملے میں داعش کا ریڈیو تباہ کردیا گیا تھا اس ددوران 20 جنگجو بھی مارے گئے تھے ۔ادھر پکتیکا میں چند روز قبل ڈرون حملے میں مارے گئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 18 جنگجو ؤں کی لاشوں کو پاکستان میں افغان سرحد کے قریب دفنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلع گومال میں پاکستانی سرحد کے قریب 2 امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 18 جنگجو مارے گئے تھے جن میں سے 14 کا تعلق محسود جبکہ 4 کا تعلق احمدزئی وزیر قبیلے سے ہے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان نبیل اللہ پیرخیل کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند افغان سرحد پار کرتے ہوئے ساواک کے علاقے میں مارے گئے ،ڈرون حملے میں عسکریت پسندوں کی دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق سید خان سجنا گروپ سے ہے ۔