نامساعد حالات،3000ترکمانی شام سے ترکی ہجرت کرگئے

مزید مہاجرین کی آمد بھی متوقع،ترکی نے دس ہزار افرادکے لیے کیمپ تیار کرلیے،میڈیارپورٹ

بدھ 3 فروری 2016 14:20

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) ترکی میں ہنگامی حالات اور آفات سے متعلق ایجنسی (یفاد) نے بتایا ہے کہ شام کے صوبے اللاذقیہ کے شمال میں بشار الاسد کی فوجی کی پیش قدمی کے بعد گزشتہ تین روز میں 3000 سے زیادہ ترکمانی اور عرب باشندے سرحد پار کر کے ترکی پہنچے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک مقامی ترکمانی ذمہ دار کا کہناتھا کہ شامی گاوٴں یمادی میں قیام پذیر زیادہ تر ترکمانیوں کے انخلاء کے بعد ہزاروں دیگر پناہ گزینوں کے بھی پہنچنے کی توقع ہے۔

شامی حکومت کی فوج شدید روسی فضائی بمباری کی سپورٹ میں مذکورہ گاوٴں کے قریب پہنچی تھی۔یفاد ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ یمادی کیمپ کے حملوں کی زد میں آ جانے کے بعد ہمارے ملک میں داخل ہونے والے پہلے گروپ میں 731 سے زیادہ مہاجرین شامل تھے۔

(جاری ہے)

ان میں زیادہ تر شیرخوار اور چھوٹے بچے، خواتین اور بوڑھے ہیں۔اللاذقیہ صوبے میں شامی اپوزیشن کے جنگجووٴں کے زیرانتظام علاقے ربیعہ پر 24 جنوری کو بشار الاسد کی فوج کے کنٹرول نے مقامی آبادی کا انخلاء بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب دوغان ایجنسی نے بتایا ہے کہ ترکی نے 10 ہزار ترکمانیوں کے لیے خصوصی کیمپ کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔ ان میں ہاتے صوبے کے سرحدی علاقے یائے لاداغی میں آنے والے ترکمان بھی شامل ہیں۔شام میں ترک زبان بولنے والی اس اقلیت (ترکمان) کے دیہاتوں پر، بشار الاسد کی حکومت کی معاونت کے سلسلے میں روسی طیاروں کی بمباری نے انقرہ حکومت کا غصہ بھڑکا دیا۔ترکمانی باشندے شام میں کئی دہائیوں سے اپنی ثقافت کے تحفظ اور بشار الاسد حکومت کی پالیسیوں کی مزاحمت کی کوشش کر رہے ہیں، جس کو شامی حکومت یہ ہی خیال کرتی ہے کہ وہ ترکی کے مفاد میں کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :