شامی فریقین کے درمیان جنیوامیں ہونے والے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،برطانیہ

بدھ 3 فروری 2016 14:19

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) برطانیہ نے جنیوا میں شامی فریقین کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم طرفین سے یہ امید کرتے ہیں کہ جینوا مذاکرات میں دونوں فریقین نیک نیتی سے حصہ لیں گے،اردن کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمْند نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ اْن کا ملک جنیوا میں منعقدہ ان امن مذاکرات کی بھرپور حمایت کرتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم طرفین سے یہ امید کرتے ہیں کہ جینوا مذاکرات میں دونوں فریقین نیک نیتی سے حصہ لیں گے اور شامی عوام کو وہ امن فراہم کرنے کی راہ ہموار کریں گے جو اْن کا جائز حق بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :