` امید ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے پاکستان کی کوششیں کامیاب ہو نگی ‘ پرویز رشید
بدھ 3 فروری 2016 14:08
اسلام آباد /تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزر شید نے کہاہے کہ امید ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے پاکستان کی کوششیں کامیاب ہو نگی ‘ ایران پر پابندیوں کا خاتمہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کا باعث بنے گا ۔ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان پاکستان کی ثالثی کا عمل جاری ہے امید ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے بارے میں اسلام آباد کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔
انھوں نے ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کو پاکستان کی حکومت اور قوم کیلئے ایک اچھی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ، ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں خاص طور سے اقتصادی و تجارتی تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کا باعث بنے گا۔(جاری ہے)
پرویز رشید نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے لئے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ ریاض و تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس اقدام کو دونوں ملکوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ اسلامی، پڑوسی برادر اور علاقے کے ایک اہم ملک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔
دہشتگردی کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور وزیر اعظم نواز شریف نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کاعزم کررکھا ہے اور انشاء اللہ ملک سے ایک دن دہشتگردی ختم ہو کر دینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.