چین خواتین کی ترقی کے لیے بھرپور کام کررہا ہے،یونیسکو

بدھ 3 فروری 2016 13:38

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) اقوام متحدہ کی اعلیٰ عہدیدار ارینا بکووا نے کہا کہ چین خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہا ہے ، دیہی علاقوں کی ترقی اور خواتین کی تعلیم کے لیے حکومت کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی تعلیم ، سائنس اور ثقافت کی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل ارینا کا کہنا ہے کہ چین اقوام متحدہ کے تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں میں تعاون کررہا ہے جو میرے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے اور اس سے ہمارے ادارے کی ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں ۔

وہ چین کے نئے سال کی تقریبات کے سلسلے میں ہونے والے پروگرام میں شرکت کررہی تھیں ۔ پروگرام میں یونیسکو کے رکن ممالک کے تین سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی اور چینی ثقافت کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :