Live Updates

پشاور : نواز شریف جنرل نواز شریف بنے ہوئے ہیں جو ملازمین پر گولیاں برسا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 13:36

پشاور : نواز شریف جنرل نواز شریف بنے ہوئے ہیں جو ملازمین پر گولیاں برسا ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) : میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے چڑیا گھر کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پشاور سے جانے والے لوگوں کو واپس لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور چھوڑ کر جانے والوں کو واپس بلائیں گے ، روزگار ملے گا اور خوشحالی آئے گی۔ پی آئی اے کے مسئلے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا مسئلہ ہے کہ یہ آمریت کے پیداوار ہیں جنہیں جمہوریت کی سمجھ ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج سب سے زیادہ بے روزگاری ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پی آئی اے کے ملازمین کے خدشات دور کرنے چاہئیے۔ میاں نواز شریف جنرل نواز شریف بنے ہوئے ہیں جو ملازمین پر گولیاں برسا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملٹری ڈکٹیٹر کی گود میں پلے ہوئے ہیں ان میں جمہوریت نہیں ہے ۔ پرویز مشرف کے دور میں بھی پولیس کا کم استعمال تھا ۔

لیکن موجودہ حکمرانوں نے پولیس کا بے جا استعمال کیا ۔ پی آئی اے ملازمین پر تشدد کر کے ماڈل ٹاﺅن کی تاریخ دوہرائی جا رہی ہے ۔ اس سے قبل پُر امن احتجاج اور دھرنے کے دوران تیس اگست کی رات کو ہم پر بھی شیلنگ کی گئی ۔ عمران خان نے کہا کہ میں فیصلہ کروں گا اور کراچی یا اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کروں گا۔ حکومت خدشات دور کرنے کی بجائے پی آئی اے ملازمین پر تشدد کیے جا رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجود ہہ حکمرانوں نے آصف زرداری کا اریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایل آر ایچ کی نجکاری نہیں بلکہ اس میں بہتری لانے کے لیے نظام تبدیل کر رہے ہیں۔ تاکہ مریضوں کا بہتر انداز میں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے اسٹینڈرڈ کے مطابق علاج ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ میری درخواست اسٹیٹس کو ڈاکٹرز سے کہ وہ تبدیلی جس کا ایکٹ پاس کرنے میں ہمیں ایک سال لگا، اپنے مفاد کے لیے اسے تبدیلی نہ روکیں۔

انہوںنے کہا کہ جو لوگ رکاوٹ ڈال رہے ہیں وہ عوام دشمن ہیں۔جب تک سسٹم تبدیل نہیں کیا جائے گا تب تک سر کاری اسپتالوں کی حالت بہتر نہیں ہو سکے گی۔ ڈیزل پر حکومت نے اٹھانوے فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے جو پیپلز پارٹی کے دور میں بائیس فیصد تھا۔ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران موجودہ دور کو جنرل پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کے دور سے بھی بد تر قرار دے دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات