بھارت نے سیف گیمزکیلئے 9 قومی کھلاڑی اور6 آفیشلزکو ویزے جاری نہیں کئے

بدھ 3 فروری 2016 13:13

بھارت نے سیف گیمزکیلئے 9 قومی کھلاڑی اور6 آفیشلزکو ویزے جاری نہیں کئے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء)بھارتی ہائی کمیشن کی دوغلی پالیسی کے باعث سیف گیمز کیلئے پاکستان کے مختلف کھیلوں کے نو کھلاڑیوں اور چھ آفیشلز کو ویزے جاری نہیں کئے گئے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کے مطابق ویزے جاری نہ کرنے پر بھارتی حکومت اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کوخط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کے مطابق ساوٴتھ ایشیئن گیمز میں شرکت کیلئے بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کے مختلف کھیلوں کے ٹاپ کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے اور ہماری ٹیموں کو کمزور کرنے کا طریقہ ہے تاہم بھارتی ہائی کمیشن کے رویئے پر انہوں نے بھارتی حکومت اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو خط لکھ دیا ۔بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے کبڈی ‘ہاکی ‘ووشو ‘ ٹیبل ٹینس ‘باکسنگ ‘اتھلیٹکس ‘والی بال اور ریسلنگ کے مختلف کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بھارتی ویزے اب تک جاری نہیں کیئے گئے۔