داعش کو شکست دینے کے لئے عالمی کوششیں صحیح سمت میں گامزن ہیں ‘امریکی وزیر خارجہ جان کیری
بدھ 3 فروری 2016 13:12
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ داعش کو شکست دینے کے لئے عالمی کوششیں صحیح سمت میں گامزن ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ لیبیا اور عراق میں استحکام کے لئے مزید کام کی ضرورت ہے۔امریکی غیر ملکی میڈیاکے مطابق جان کیری نے یہ بات روم میں وزارتی اجلاس کے موقع پر کہی جہاں 20 ممالک کے نمائندے داعش کے خلاف جنگ کی کوششوں پر بات چیت کیلئے اکٹھے ہوئے ۔
انہوں نے شدت پسندوں کی طرف سے لیبیا میں تیل کے وسیع ذخائر پر قبضے کے خطرے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں نئی قومیہ اتحادی حکومت پر اتفاق اسے روکنے میں معاون ثابت ہو گا۔جان کیری نے شام میں انسانی صورتحال کی طرف بھی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ جنگ عظیم دوم کے بعد ایسی آفت پہلے دیکھنے میں نہیں آئی۔(جاری ہے)
جان کیری نے کہا کہ اقوام کو جنگ بندی، محاصروں کے خاتمے اور شورش زدہ علاقوں میں فوری امداد کی ترسیل کی ضرورت پر کھل کر بولنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ مئی سے فوجی کارروائیوں میں داعش کے 90 درمیانے اور اعلیٰ درجے کے عہدیدار ہلاک ہو چکے ہیں اور شام اور ترکی کی سرحد پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چیلنج یہ ہے کہ جن اقدامات سے کامیابی حاصل ہو رہی ہے انہیں مسلسل جاری رکھا جائے اور شدپ پسندوں کو محفوظ ٹھکانوں میں دوبارہ جمع ہونے کے لئے کوئی وقت نہ دیا جائے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.