شمالی کوریا کا میزائل پروگرام جاپان کیلئے خطرہ کا باعث بنا تو اسے تباہ کردیا جائے گا ‘ جاپان کی دھمکی
غالب امکان ہے شمالی کوریا اپنے اسپیس میزائل کو سیٹیلائٹ کا نام دے گا ‘ جاپانی وزیر دفاع
بدھ 3 فروری 2016 13:10
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) جاپان کی دھمکی دی ہے کہ اگر شمالی کوریا کا میزائل پروگرام جاپان کے لئے خطرہ کا باعث بنا تو اسے تباہ کردیا جائے گا۔
(جاری ہے)
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ پیونگ یانگ نے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں ماہ اسپیس میزائل متعارف کرارہا ہے جس پر جاپانی وزیردفاع جنرل ناکاتانی کا کہنا ہے کہ یہ یقینی بات ہے کہ اگر ایسا کوئی میزائل بنایا گیا تو اس کا استعمال جاپانی سرزمین پر کیا جائیگا اس لئے کسی بھی جارحیت کی صورت میں اس میزائل کو فوری تباہ کردیا جائے۔
جاپانی وزیردفاع نے کہا کہ غالب امکان ہے کہ شمالی کوریا اپنے اسپیس میزائل کو سیٹیلائٹ کا نام دے گا ‘ وزیردفاع کی جانب سے جاری ہونے والے حکم کا اطلاق بلیسٹک میزائل پیک تھری پر ہوگا جو زمین سے فضا میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ حکم نامہ 25 فروری تک موثر ہوگا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ پیونگ یانگ کی جانب سے جس اسپیس میزائل کو متعارف کئے جانے کا اعلان ہوا ہے وہ 8 فروری کے بعد سامنے آسکتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.