بنگلہ دیش ‘ جنگی ٹریبونل نے 1971 کے دوران مبینہ طور پر قتل اور لوٹ مار کرنے کے الزام میں مزید دو افراد کو سزائے موت سنا دی

بدھ 3 فروری 2016 13:10

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) بنگلہ دیش کے جنگی ٹریبونل نے 1971 کے دوران مبینہ طور پر قتل اور لوٹ مار کرنے کے الزام میں مزید دو افراد کو سزائے موت سنا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ میں ٹریبونل کے 3 رکنی پینل کے ججز نے فیصلہ دیا کہ عبید الحق طاہر اور عطاء الرحمن 7 افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر کے مطابق انھوں نے 19 اکتوبر 1971 کو ضلع نیٹروکانہ کے ایک گاوٴں پر حملے کیلئے سپاہیوں کو مدد فراہم کی تھی۔

ادھر سزا پانے والے افراد نے خود پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ ٹریبونل وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 2010 میں قائم کیا تھا۔ ٹریبونل کے ذریعے اب تک 25 افراد کو مجرم قرار دیا جاچکا ہے، جس میں سے 21 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی ہے ‘پھانسی پانے والے افراد میں اپوزیشن پارٹی جماعت اسلامی کے 3 رہنماوٴں سمیت 4 افراد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :