کراچی : پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ، نجی ائیر لائنز نے پروازوں کے کرایوں میں حیرت انگیز حد تک اضافہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 13:07

کراچی : پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ، نجی ائیر لائنز نے پروازوں کے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) : پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے سبب پی آئی کا فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو چکا ہے جس کے باعث مسافر دوسری نجی ائیر لائنز کی جانب رُخ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ لیکن نجی ائیر لائنز نے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن کی معطلی اور مسافروں کی مجبوری کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کرایوں میں حیر ت انگیز حد تک اضافہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ 28ہزار روپے جبکہ کراچی سے لاہور کاکرایہ 22ہزار روپے تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ عام دنوں میں کراچی سے لاہور کا کرایہ پندرہ سے بیس ہزار جبکہ کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ اٹھارہ سے بائیس ہزار روپے ہے۔ دوسری جانب شاہین اور ائیر بلیو ائیر لائنز نے دو روز کے لیے پروازوں کی بُکنگ بھی بند کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائنز کی ٹکٹیں بلیک میں بھی فروخت کی جا رہی ہیں جس میں کراچی سے اسلام آباد اور کراچی سے لاہور کا یکطرفہ کرایہ 25 سے 30 ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :