کراچی، مسافروں کی مشکلات میں اضافہ‘ نجی ایئر لائنز نے بکنگ بند کردی

بدھ 3 فروری 2016 13:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) مسافروں کی مشکلات میں اضافہ‘ نجی ایئر لائنز نے بکنگ بند کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کو دس روز ہوگئے جبکہ منگل کو کراچی ایئرپورٹ پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو ملازمین کے جاں بحق ہونے کے بعد پالپا بھی ملازمین کے ساتھ احتجاج کا حصہ بن گئی جس کے بعد پورے ملک میں پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا پائلٹوں نے جہاز اڑانے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ نجی ایئرلائنز نے بھی بکنگ بند کردی جس کے بعد مسافروں کے لئے مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ مسافر متبادل کے طور پر ٹرینوں کا رخ کرنے لگے جس کے بعد ٹرینوں کی بکنگ میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایئربلیو نے کراچی اور اسلام آباد کے لئے بکنگ بند کردی جبکہ شاہین ایئرلائنز نے بھی چار فروری تک بکنگ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ عنوان :