کراچی ،پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال ‘ نجی ایئرلائنز مسافروں کو لوٹنے لگیں

اندرون ملک کرایوں میں سو سے تین سو فیصد اضافہ،مسافروں کو مشکلات کاسامنا

بدھ 3 فروری 2016 13:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) پی آئی اے میں ہڑتال ‘ نجی ایئرلائنز مسافروں کو لوٹنے لگیں‘ اندرون ملک کرایوں میں سو سے تین سو فیصد اضافہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی جاری ہڑتال اور فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد نجی ایئرلائنز نے اندرونی ملک کرایوں میں بے پناہ اضافہ کردیا کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ پچیس سے تیس ہزار روپے تک ہوگیا ہے۔ نجی ایئرلائنز کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہونے لگیں۔ نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد سو سے تین سو فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :