برطانیہ کے علاقہ پورٹ لینڈ روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے تحقیقات شروع کردی

بدھ 3 فروری 2016 12:55

لندن ۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) برطانیہ کے علاقہ پورٹ لینڈ روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برمنگھم پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ پورٹ لینڈ سے ایک شخص کے لاش برآمد ہوئی ہے اوراس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق روڈ پر کھڑی کار سے ملنے والی لاش کی شناخت تنویر اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ تحقیقات کے دوران مقتول کے قریبی دوست کا کہناتھا کہ مقتول کئی روز سے کسی بڑے جرم کی وجہ سے خوفزدہ تھا۔پولیس نے عینی شاہدین سے مقتول کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔