عراق نے قیدیوں کے تبادلے کے لئے سعودی درخواست مسترد کر دی

بدھ 3 فروری 2016 12:48

بغداد ۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) عراق نے قیدیوں کے تبادلے کے لئے سعودی عرب کی درخواست مسترد کر دی ۔عراقی حکومت نے کہا ہے کہ عراقی جیلوں میں قید سعودیانتہا پسندوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عراقی وزیرقانون حیدرالزاملی نے سعودی انتہا پسندوں کو رہا کرانے کے لئے بغداد میں سعودی سفیرکی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت اور پارلیمنٹ دونوں نے قیدیوں کے تبادلے کے لئے سعودی عرب کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے ۔

عراق کے وزیرقانون نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت عراقی جیلوں میں عرب ملکوں بشمول سعودی عرب کے 370 سے زائد قیدی ہیں ایسے ہیں جنھیں موت کی سزا سنائی گئی ہے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں 35 دہشت گردوں کو موت کی سزا دی جاچکی ہے ۔ انہوں نے کہا چونکہ جیلوں میں بند بیشتر سعودی باشندے دہشت گردی کے الزام میں قید ہیں اس لئے انہیں رہا کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :