داعش عراق و شام میں پسپا، افغانستان اور لیبیا میں پیش قدمی کر رہی ہے، سربراہ امریکی کانگریس کمیٹی

بدھ 3 فروری 2016 12:48

واشنگٹن ۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) امریکی کانگریس کی کمیٹی برائے اسلحہ کے سربراہ میک تھاربیری نے ایک بیان میں کہا ہے کے پچھلے چند ماہ میں داعش نے افغانستان اور لیبیا میں اپنی سر گرمیاں بڑھا دی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس لئے عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ میں امریکا کی زیر قیادت اتحاد اور روس کی کامیابیاں بے معنی بن رہی ہیں۔لیبیا اور افغانستان کے حکام بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ان کے ممالک میں داعش زیادہ مضبوط ہو رہی ہے۔ میک تھاربیری نے کہا کہ امریکی فوجی آپریشن کے تحت فضائی حملے اور خصوصی افواج کی کارروائیاں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :