شام کے لیے ڈونرز کانفرنس کل لندن میں ہو گی

بدھ 3 فروری 2016 12:47

لندن۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) شام کے متاثرین اور مہاجرین کی مدد کے لیے ایک بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کل جمعرات کو لندن میں ہو گی۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اِس میں کئی ملکوں کے نمائندے اور بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین شریک ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امید کی جا رہی ہے کہ کانفرنس میں نو ارب ڈالر تک امداد کے وعدے سامنے آ سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے شامی متاثرین و مہاجرین کے لیے تقریباً آٹھ ارب ڈالر کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی میزبانی میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل بھی شریک ہوں گی۔ چین اور امریکی وزرائے خارجہ کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :