امریکا کیوبا پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرے، فرانس

بدھ 3 فروری 2016 12:47

پیرس۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) فرانسیسی حکومت نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ کیوبا کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا مکمل خاتمہ کرے ۔فرانسیسی حکومت کی طرف سے یہ مطالبہ کیوبا کے کمیونسٹ صدر راوٴل کاسترو کے فرانس کے دورے کے موقع پر سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

کیوبا کے صدر راوٴل کاسترو نے پیر کو فرانس کے سرکاری دورے کا آغاز کیا تھا۔ ان کی فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں اضافے کو اہم قرار دیا گیا۔ کیوبا اور امریکا کے نصف صدی سے کشیدہ تعلقات گزشتہ برس ہی بحال ہوئے ہیں۔ 84 سالہ کاسترو کے اس دورے کا مقصد اپنے مضبوط ترین یورپی حلیف فرانس کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے

متعلقہ عنوان :