ٹیکس بچانے اور دھوکہ دہی کے الزامات ثابت ،فٹبالر نیمار اور ان کے والد پر فرد جرم عائد
بدھ 3 فروری 2016 12:43
ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء)برازیل میں استغاثہ نے قومی فٹبال ٹیم کے رکن نیمار اور ان کے والد کے خلاف ٹیکس بچانے اور دھوکہ دہی کے معاملات میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔یہ فیصلہ ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا میں اپنی منتقلی کے حوالے سے نیمار کی فراڈ کے ہی الزامات کے تحت سپین کی ایک عدالت میں پیشی کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔
برازیلی حکام نے نیمار کے چار کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کے اثاثے بھی منجمد کر دیے ہیں تاہم نیمار اور ان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کوئی دھوکہ دہی نہیں کی۔برازیلی حکام نے نیمار پر یہ الزام لگایا ہے کہ انھوں نے ٹیکس بچانے کے لیے کئی فرضی کمپنیوں کا استعمال کیا۔حکام کے مطابق نیمار کے خلاف ٹیکس بچانے اور دھوکہ دہی کے الزامات 2006 سے 2013 کے درمیان کے ہیں اور یہ سپین میں ان کے خلاف جاری مقدمے سے مختلف ہیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.