پاکستان میں کرکٹ کھیل کر خوشی ہوگی ، شین واٹسن

بدھ 3 فروری 2016 12:39

پاکستان میں کرکٹ کھیل کر خوشی ہوگی ، شین واٹسن

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راوٴنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال بہتر ہو جائے تو انہیں وہاں کرکٹ کھیل کر خوشی ہوگی۔، آسٹریلیا میں انڈیا کے خلاف سیریز کے بعد واٹسن پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل واٹسن نے کہا کہ انہیں 2005 میں آسٹریلیا اے کے لیے پاکستان میں سیریز کھیلنے کا بہت مزہ آیا تھا۔

’تاہم کھلاڑیوں کی سیکیورٹی ایک اہم مسئلہ ہے۔ اگر پاکستان کو دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے محفوظ قرار دے دیا جاتا ہے تو مجھے وہاں کھیل کر خوشی ہوگی۔واٹسن کا کہنا تھا کہ سیکورٹی تحفظات کے باعث پاکستان کو طویل عرصے سے اپنی کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں مل سکا، لیکن امید ہے کہ جلد ہی یہ صورت حال تبدیل ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اچھی فارم کے ذریعے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔

'میں پچھلے ایک، ڈیڑھ ماہ سے اچھی فارم میں ہوں اور دبئی میں کھیلنے پر خوشی محسوس کررہا ہوں۔ امید ہے یہاں اچھی کارکردگی دکھا سکوں گا۔'انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوش ہیں جبکہ ان کی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ میں کچھ ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں جن کے ساتھ کھیلنے میں مزہ آئے گا۔

متعلقہ عنوان :