کشمیر پر سودے بازی کی اجازت نہیں دینگے،صدر تحریک کشمیر یورپ

بدھ 3 فروری 2016 12:29

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر جہاں اہل پاکستان بھارت کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستانی قوم کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم نہیں کرتی اور اہل کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی اس موقع پرپاکستان کے حکمرانوں پر بھی واضع کیا جاتا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیوں پر کسی کو سودے بازی کی اجازت نہیں دی جا سکتی مسلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا بھارت اور پاکستان کے درمیان دیرپا تعلقات کے راستے میں اصل رکاوٹ مسلہ کشمیر ہے اور امن کے تمام راستے کشمیر سے گزرتے ہیں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 فروری کا آغاز 1990 میں قاضی حسین احمد کی اپیل پر ہوا تھا اس وقت بینظیر بھٹو وزیر اعظم اور میاں نواز شریف پنجاب کے وزیر اعلٰی تھے اورپھر حکومت کی طرف سے سرکاری سطح پر یہ دن منانے کا اعلان ہوا تھا البتہ پرویز مشرف کے دور میں جو یو ٹرن لیا وہ تسلسل آج بھی پالیسیوں کا حصہ ہونے کی وجہ سے حکمرانوں کی ترجیحات میں کمی ضرور ہوئی ہے آصف علی زرداری کے دور میں بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیا گیا پاکستانیوں اور آزاد کشمیر کے عوام کو بھارت کے آلو ، ٹماٹر اور پیاز کھلایا جا رہا ہے اور میاں نواز شریف نے جس طرح نریندر مودی جیسے دہشت گرد کو رات کے اندھیرے میں چور دروازے سے لاہور لایا گیا اور بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کر رہے ہیں اس سے کشمیریوں کے اندر شدید رد عمل پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

محمد غالب نے کہا کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کی ذمہ داری کشمیری مجاہدین کی قبول کر لی جس پر بھارت اور پاکستان اس وقت خاموش ہیں جو دونوں ممالک کے لیے لمحہ فکریہ ہے اگر اس طرح کا کوئی اور واقع ہوا تو بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگی تصادم کا خطرہ ہے اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو مجبور کرے کہ وہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے تاکہ خطے کو کسی تباہی اور بربادی سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ نے لندن سے گلاسگو تک ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی منانے کو پروگرام تشکیل دیے ہیں اور یورپ کے مختلف ممالک میں بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے مظاہرے اور کانفرنسیں منعقد ہونگی اس سے کشمیری پاکستانی کمیونٹی کو مسئلہ کشمیر کے ساتھ وابستگی کو مضبوط کرنے اور دنیا کو اس کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :