پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز یوٹیوب پر دکھانے کا اعلان

بدھ 3 فروری 2016 11:59

پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز یوٹیوب پر دکھانے کا اعلان

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 3 فروری- 2016ء) پاکسان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے تمام میچز یوٹیوب پر لائیو دکھانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چیئر مین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز ”یوٹیوب ڈاٹ پی کے “ پر لائیو دیکھے جاسکیں گے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پہلی سپر لیگ کل سے 23فروری تک متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں کھیلی جائے گی ۔