یہ پی آئی اے کو بیچ نہیں رہے بلکہ خرید رہے ہیں۔ اعتزاز احسن نے نیا انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 11:59

یہ پی آئی اے کو بیچ نہیں رہے بلکہ خرید رہے ہیں۔ اعتزاز احسن نے نیا انکشاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے نیا انکشاف کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ پی آئی اے کو بیچ نہیں رہی بلکہ خرید رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ایک منصوبہ ہے اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ اپنا بین الاقوامی سرمایہ وائٹ کرنے کے لیے اپنا سرمایہ کسی بین الاقوامی کارپوریٹ اینٹیٹی کے ذریعے بنا کر اُسے بدل کر واپس لے آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا پی آئی اے کے معاملے میں دکھایا گیا سخت رد عمل اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ان کا منصوبہ پی آئی کو بیچنے کا نہیں بلکہ خریدنے کا ہے۔

متعلقہ عنوان :