داعش کو شکست دینے کے لئے عالمی کوششیں صحیح سمت میں گامزن ہیں،امریکی وزیر خارجہ
بدھ 3 فروری 2016 11:47
روم ۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ داعش کو شکست دینے کے لئے عالمی کوششیں صحیح سمت میں گامزن ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ لیبیا اور عراق میں استحکام کے لئے مزید کام کی ضرورت ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان کیری نے یہ بات روم میں ایک وزارتی اجلاس کے موقع پر کہی جہاں 20 ممالک کے نمائندے داعش کے خلاف جنگ کی کوششوں پر بات چیت کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے شدت پسندوں کی طرف سے لیبیا میں تیل کے وسیع ذخائر پر قبضے کے خطرے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں نئی قومیہ اتحادی حکومت پر اتفاق اسے روکنے میں معاون ثابت ہو گا۔جان کیری نے شام میں انسانی صورتحال کی طرف بھی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ جنگ عظیم دوم کے بعد ایسی آفت پہلے دیکھنے میں نہیں آئی۔(جاری ہے)
جان کیری نے کہا کہ اقوام کو جنگ بندی، محاصروں کے خاتمے اور شورش زدہ علاقوں میں فوری امداد کی ترسیل کی ضرورت پر کھل کر بولنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ مئی سے فوجی کارروائیوں میں داعش کے 90 درمیانے اور اعلیٰ درجے کے عہدیدار ہلاک ہو چکے ہیں اور شام اور ترکی کی سرحد پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چیلنج یہ ہے کہ جن اقدامات سے کامیابی حاصل ہو رہی ہے انہیں مسلسل جاری رکھا جائے اور شدپ پسندوں کو محفوظ ٹھکانوں میں دوبارہ جمع ہونے کے لئے کوئی وقت نہ دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.